ہارٹ اٹیک کے وقت "سینے" میں جو درد اور تکلیف ہوتی ہے۔ وہ صرف "ہارٹ اٹیک" والے ہی بہتر جانتے ہیں یہ بڑا شدید قسم کا درد ہوتا ہے۔ میں کوٸی ڈاکٹر نہیں ہوں لیکن میں نے اپنے والد کو دو بار ہارٹ اٹیک ہوتے دیکھا ہے۔۔ اور ان کے درد اور تکلیف کو بہت "قریب" سے محسوس بھی کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہارٹ اٹیک کا درد بندوق کی گولی سے زیادہ تیز ہوتا ہے۔ دنیا میں "ہارٹ اٹیک" سے ہونے والی اموات کی تعداد کافی زیادہ ہے۔۔ اس لیے میرا فرض بنتا ہے کہ میں اس "ٹاپک" پر پوسٹ کروں۔۔۔کیوں کہ میں چاہتا ہوں کہ جو درد اور تکلیف میں نے اپنے والد مرحوم کی دیکھی ہے وہ میرے دوست نا دیکھیں۔
ہارٹ اٹیک کی کیا علامات ہیں؟ سینے کے درمیان میں شدید اور ناقابل برداشت قسم کا درد "محسوس" کرنا اس کی بڑی علامات میں سے ہے۔۔۔۔۔۔ہارٹ ڈاکٹروں کے مطابق مریض کو ایسا محسوس ہوتا ہے۔ جیسے اس کا سینہ جکڑا جا رہا ہے یا اس کے سینے کو کوئی زور سے دبا رہا ہے۔ اگر آپ کے ارد گرد ایسا کوئی کیس ہے۔۔۔۔۔۔ تو مہربانی کرکے اسے نظر انداز مت کریں۔۔ یہ ہارٹ اٹیک ہی ہے۔۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ مریض کو سانس لینے میں بھی مشکل ہوتی ہے جس کی وجہ سے سارا جسم پسینے میں بھیگ جاتا ہے۔ سینے کا یہی درد بائیں بازو اور جبڑے کی طرف بھی جاتا ہے۔ اگر اس طرح کا کوئی درد دس پندرہ منٹ تک ٹھیک نہیں ہو رہا، تو ہرگز دیر مت کریں۔ کیونکہ یہ ہارٹ اٹیک ہی ہے۔
اگر آپ گاٶں یا دیہاتوں میں رہتے ہیں۔۔۔۔ اور ہسپتال آپ سے بہت دور ہے تو ایسے موقع پر آپ کو کیا کرنا ہے؟ ہارٹ اٹیک ہر شخص کو ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔ اس لیے آپ کو کم از کم ابتدائی طبی امداد کا پتا ہونا چاہیے۔۔ کیونکہ یہ بہت ضروری ہے اور اگر آپ مریض کو بر وقت اس قسم کا "ابتدائی" طبی امداد مہیا کریں۔۔۔۔۔۔ تو مریض کے بچنے کے چانسز بڑھ سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے مریض کو فورا ڈسپرین کی ایک دو گولیاں چبانے کیلٸے دیں۔۔۔۔۔۔ کیونکہ ڈسپرین کی گولی"مریض" کی حالت کو 25 سے 45 فیصد تک بہتر بناتی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈسپرین کی گولی سے دل کی نالیوں میں "پلیٹ لیٹس" جمع ہونے سے خون کی جو سپلائی متاثر ہوئی ہوتی ہے، اسے بہتر بناتی ہے۔۔۔۔اس کے ساتھ دو کام اور بھی کریں۔۔مریض کے سینے پر ہاتھ رکھ کر اسے کھانسنے کے لیے کہیں،، کیونکہ اسطرح بھی دل کو خون کی سپلائی بہتر ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔مریض کی حالت چاہے اس سے کتنا ہی بہتر کیوں نہ ہو اس کے باوجود آپ اس کو قریبی ہسپتال میں لے جائیں چونکہ ہارٹ اٹیک کسی بھی وقت ہوسکتا ہے لہذا آپ کے پاس ڈسپرین کی گولی کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ اگر نہیں ہے تو خرید لیں کیونکہ یہ آپ کی جیب میں پیسے سے زیادہ اہم اور ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!
0 Comments